• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست


یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی کھلاڑی ڈینئل مدویدیو نے نوواک جوکووچ کو ہرا کر ان کا 21 ویں بار Grand Slam جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ڈینئل مدویدیو نے سربیا کے جوکووچ کو 4۔6، 4۔6 اور 4۔6 سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز فائنل برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے جیتا تھا۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین