• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین کا انتخاب، PCB گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج دن 11 بجے ہوگا۔

بورڈ کےالیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی، سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، 4 آزاد نمائندے، پیٹرن کے 2 نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہیں ہوا، کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں نہیں ہوگا۔

گورننگ بورڈ کےممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان بھی خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین