• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم کے راستے پاکستانی شہریوں کے افغانستان میں داخلے پر پابندی


افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پاکستانی شہریوں کے افغانستان داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

افغان بارڈر پولیس کے مطابق پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

بارڈر پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے داخلے پر پاکستانی حکومت نے تین ماہ سے پابندی لگا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدل آمد و رفت سے متعلق پاکستانی حکومت کا فیصلہ یکطرفہ ہے، پاکستانی حکومت بھی افغان شہریوں کو پاکستان جانے پر عائد پابندی ہٹائے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت 16 جون سے افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین