• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع ملیر پولیس نے بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات کراچی میں لا کر فروخت کرنے والے گروہ کی 5 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 70 کلو چرس، 04کلو کرسٹل اور 01 کلو ہیروئن برآمد کرلی،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے ملزمان کو قائدآباد، شرافی گوٹھ، اسٹیل ٹائون ،سکھن اور ملیر سٹی سے گرفتار کیا جن میں سجاد شاہ ، جاوید شاہ ، سید عمران ، نعمان ، غلام مرتضیٰ، عشاء، عالیہ ، محمد خان ، زیبا ، سسی ، روزینہ ، شبانہ ، انور شیخ اور در محمد شامل ہیں،برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تین کروڑ روپے سے زائد ہے،علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن پولیس نے 3 مطلوب منشیات فروش سپلائیر راشد ، نیک محمداور نواز کو گرفتار کرکے 1 کلو 285 گرام چرس، 60 گرام آئس/کرسٹل اور رقم برآمد کرلی۔

تازہ ترین