• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، غریب چپس فروش پر بااثر شخص نے ابلتا تیل پھینک دیا

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کی مغل اسٹریٹ میں غریب چپس فروش پر بااثر خاندان کے ایک شخص نے چپس کم ریٹ پر نہ دینے پر مشتعل ہو کر چپس کے لئے تیار کیا گیا ابلتا تیل چپس فروش کے چہرے پر پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

ابلتا تیل پھینکنے والے ملزم کامران شیخ کو مارکیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کامران شیخ نے گلی میں چپس فروخت کرکے روزگار کرنے والےفہیم قریشی پر چپس کم ریٹ پر نہ دینے پر مشتعل ہو کر چپس تیار کرنے والا ابلتا ہوا تیل اسکے چہرے پر پھینک دیا جس کی وجہ سے چپس فروش کا چہرہ اور ہاتھ بری طرح متاثر ہو گئے۔

چپس فروش فہیم قریشی کو محلے والوں نے اسپتال پہنچایا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 

ایس ایس پی عمران قریشی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کامران شیخ کو فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

ملزم کامران شیخ بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس سے قبل کورونا پابندیوں پر عمل کرانے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ سے بھی سر عام شدید بد کلامی کرچکا ہے اور اثر و رسوخ کی وجہ سے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ 

شہریوں نے ملزم کامران شیخ کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کاروائی کو بروقت قرار دیتے ہوئےاسے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین