انٹر سال اول و دوم سالانہ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 اپریل سے شروع ہوگا، شیڈول جاری
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کا پہلا مرحلہ بروز بدھ 29 اپریل 2026ء سے شروع ہو رہا ہے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔