• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی اے کا مجوزہ بل سب کا مسئلہ ہے، زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا مجوزہ بل کسی ایک تنظیم اور طبقے کا نہیں سب کا مسئلہ ہے۔

زاہد خان نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی رہنما عائشہ سید نے صحافیوں کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ پیمرا کی موجودگی میں یہ اتھارٹی لانے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فواد چودھری مزید ادارے بنانے کی بجائے موجود اداروں کو مضبوط کریں۔

تازہ ترین