• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف اور موسم گرم وخشک ہے، صوبے کے بعض اضلاع میں درجۂ حرارت میں کمی آنے سے صبح کے وقت خنکی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم گرم وخشک ہے، تاہم کئی شہروں میں کم سے کم درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے۔

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں درجۂ حرارت 13، پنجگور میں 20، ژوب میں 22، گوادر میں 24، سبی میں 26 اور تربت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

تازہ ترین