اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی جس کے دوران سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کہاں ہیں؟
شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ راستے میں ہیں، آ رہے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ جس ملزم کا وکیل آج پیش نہ ہوا اس کا گواہ پر جرح کا حق ختم کر دیں گے۔
اس کے بعد عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے عدالت پہنچنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔