عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی صوبائی رہنما شازیہ اورنگزیب نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نون لیگ کے رہنما امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ کٹھن سیاسی حالات میں نون لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے این پی کا سیاسی کردار مایوس کن ہے، پی ڈی ایم سے علیحدگی افسوس ناک ہے۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف تالے لگانے پر یقین رکھتی ہے، صدرِ پاکستان نے اپنی تقریر میں صرف عمران خان کی تعریف کی ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے، موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے۔