• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم میں آیا ہے ن لیگی ارکان اسمبلی کی لسٹ بن گئی ہے، عظمیٰ بخاری


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ن لیگی ارکان اسمبلی کی لسٹ بنائی گئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی ارکان کی لسٹیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں شکست کے بعد تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی لسٹیں قبضہ مافیا، جرائم پیشہ افراد سے مبینہ تعلق پر بنائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی فائلیں محکمہ اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور نیب حکام کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اس لسٹوں میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق، مہر اشتیاق، ملک ریاض، افضل کھوکھر، رانا مبشر اور وحید عالم کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرستوں میں غزالی سلیم بٹ، عمران نذیر، چوہدری شہباز، میاں مرغوب، سلمان رفیق، ماجدظہور، مجتبٰی شجاع الرحمن، میاں نصیر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، سمیع اللّٰہ خان اور رانا مشہود کا نام بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید