• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکاپوشی پر پھنسے 3 کوہ پیما 600 میٹر نیچے اترنے میں کامیاب

نگر میں راکاپوشی پر پھنسے 3 کوہ پیما 600 میٹر نیچے اترنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ان کوہ پیماؤں میں ایک پاکستانی واجد اللّٰہ نگری کے ساتھ 2 جمہوریہ چیک ری پبلک کے کوہ پیما شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ان کوہِ پیماؤں نے ایک گزشتہ ہفتے راکاپوشی کی چوٹی سر کی تھی، جبکہ واپسی پر یہ تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر 4 روز سے پھنسے ہوئے تھے۔

آج صبح آرمی ہیلی کاپٹر سے ان کوہِ پیماؤں تک خوراک اور رسی پہنچائی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق معروف کوہ پیما ساجد سدپارا نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

تازہ ترین