• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 96 نئے کیسز، 5 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 96 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 5 مریض انتقال کرگئے۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 163 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 633 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 46 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 190ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 2 ہزار 340 ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے 459 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین