• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سمن آباد سے موٹرسائیکل چور اور مکینک گرفتار


لاہور کے علاقے سمن آباد سے موٹر سائیکل چور اور مکینک کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عرفان موٹر سائیکل چوری کے لیے اپنے معصوم بیٹے کو استعمال کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا بیٹا موٹرسائیکل کے ہینڈل چیک کرتا اور کھلا ملنے پر موٹر سائیکل لے جاتا۔

پولیس کے مطابق ملزم سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ٹریس کیا گیا، چوری کی موٹر سائیکل ملزم عرفان مکینک وقاص کے پاس لے کر جاتا جو اسپیئر پارٹس الگ کر دیتا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹرسائیکلوں کے اسپیئر پارٹس، انجن اور چیسز برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین