• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 ملزمان نے بچے کے ہمراہ شہری سے لوٹ مار کی، ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی بچے کے ہمراہ 2 ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے درمیان میں بچے کو بٹھا رکھا ہے۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں گھر کے باہر کھڑے شہری سے ان ملزمان نے لوٹ مار کی۔

دونوں ملزمان نے موٹر سائیکل سے اتر کر پہلے شہری کی تلاشی لی اور اس سے موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین