• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی پی کراچی کے برطرف ملازمین بحال کرنیکی ہدایت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے کا بینہ سیکر ٹیریٹ کی سب کمیٹی نے پرنٹنگ کا ر پوریشن آف پا کستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پی سی پی کراچی کے برطرف بارہ ملازمین کو ملازمت پر بحال کیا جا ئے۔ یہ ہدایت سب کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کنوینر سب کمیٹی محسن داوڑ نے کی ۔ ممبران قومی اسمبلی محمد اسلم خان اور عظمی ریاض اور کشور زہرہ نے شرکت کی ۔ پی سی پی مینجمنٹ نے کہا کہ برطرف ملازمین کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ ہم نے اپیلوں پر فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین