• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی 24 ستمبر کو دو روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 24 اور 25 ستمبر کو امریکا کا دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کے رہنمائوں کے ساتھ کواڈریلیٹرل سکیورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) سربراہ کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 24 ستمبر کوواشنگٹن میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ کواڈریلیٹرل فریم ورک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں 12 مارچ کو ورچوئل طریقے سے ہوئی کواڈسربراہ کانفرنس کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین