• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن چاہے تو آئین کے تحت وزرا کو نا اہل کرسکتا ہے، کنور دلشاد

کراچی (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن چاہے تو آئین کے آرٹیکل163- آئی ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ بعض وفاقی وزرا نے الیکشن کمیشن کی خود مختاری پر جو حملہ کیا ہے اس کے بہت دور رس اور شدید اثرات ہوں گے۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وزرا کو نا اہل قرار دینے کے اختیارات ہیں، دانیال چوہدری، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو اسی شق کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین