• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندھار میں ہزاروں افراد کا طالبان کے خلاف احتجاج

کراچی (جنگ نیوز) افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ہزاروں افراد نے طالبان کے خلاف آرمی کالونی کو خالی کرنے کے احکامات جاری کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرے کے عینی شاہد سابق حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 3 ہزار خاندانوں کو کالونی چھوڑنے کا کہنے کے بعد مظاہرین قندھار میں گورنر ہاؤس کے سامنے اکٹھے ہوئے۔ مقامی میڈیا کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم نے شہر میں سڑک بلاک کردی ہے۔

تازہ ترین