• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا فون ہیک کئے جانے کی کوششوں پر اب تک تحقیقات شروع نہ ہوسکی، فواد چوہدری کا اعتراف

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فون ہیک کیے جانےکی کوششوں پر اب تک تحقیقات کا آغاز نہ ہوسکا ، جو کمیٹی بنائی گئی تھی اسکے پروفیشنل اراکین ہی تعینات نہ ہوسکے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ اعتراف کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ بھارت نےاسرائیلی کمپنی کےساتھ ملکر پاکستانی واٹس ایپ یوزرز کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کی تھی اس میں وزیراعظم کا ٹیلی فون بھی شامل تھا، ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی لیکن زیادہ ڈیٹا چوری نہیں ہوا ۔ وزیراطلاعات کے بیان کے بعد نئے سوالات کھڑے ہوگئے کہ کیا ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کرنے کے لیےواقعی تیار ہیں ؟

تازہ ترین