• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد( فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ( برائےفیٹف) اسکاٹ ریمبرا تین روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں اپنی اولیں مصروفیات کے دوران انہوں نے وزارت خارجہ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ اپنے قیام کے دوران وہ پاکستانی حکام کے ساتھ فیٹف سے متعلقہ امور پر مشاورت کرینگے اور فیٹف کی شرائط پر عملدرآمد کرنے کیلئے پاکستانی اقدامات پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ ریمبرا واپسی پر امریکی حکام کو اس بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید