• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، پاکستان سے حوالے 61 سالہ شخص خاتون کے قتل کے الزام میں چارج

لندن ( جنگ نیوز ) پاکستان سے حوالے کیے جانے والے 61سالہ شخص کو خاتون کے قتل کے الزام میں چارج کر دیا گیا۔ خاتون کو 20 سال قبل جنوبی لندن میں قتل کر دیا گیا تھا۔ 61سالہ ظفر اقبال کو منگل کے روز پاکستان سے برطانیہ لینڈنگ کے بعد نازیت خان کے قتل میں چارج کیا گیا۔ خاتون کو اگست 2001میں اسٹریتھم میں قتل کیا گیا تھا۔ ظفر اقبال کو بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے کرائیڈن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ کرائون پراسیکیوشن سروس ( سی پی ایس ) نے کہاکہ مس خان کی فیملی کو ظفر اقبال کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے اور اسپیشلسٹ آفیسرز ان کو سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ سی پی ایس کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کی کامیاب حوالگی میٹروپولیٹن پولیس ‘ دی فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس اور نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین