• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں جدید ترین ایئربس طیارہ شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں جدید ترین ائر بس طیارہ شامل ، ترجمان قومی فضائی کمپنی کے مطابق پی آئی اے نے دو ائر بس A320طیارے حاصل کیئے ہیں ، دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں ،اس سلسلے کا پہلا طیارہ منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ دوسرا طیارہ چند ہفتوں بعد فضائی بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے لیز پر طیاروں کے حصول کے لئے ٹینڈر جاری کئے تھے۔ یہ دونوں طیارے امریکی بینک کے ذریعے ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔ پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں جدید ترین کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی شمولیت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

تازہ ترین