• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی درخواستوں پرموثر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ اومری و جاتلی کو شوکاز نوٹس

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی درخوا ستو ں پرمؤثر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ اومری اور جاتلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیےگئے ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کاانعقاد کیا، انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے 43 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے ۔ سی پی او نےشہریوں کی در خوا ستوں پرمؤثر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او مری اور جاتلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید