• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم تا 12ربیع الاول ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐمنایا جائیگا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کی کمیٹی برائے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کا پہلا اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں یکم تا بارہ ربیع الاول شان رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے انتظامات پر غور و خوض کیا گیا ۔ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں اور کالجوں میں ضلعی،ڈویژنل و صوبائی سطح پرحسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔8 ربیع الاول کو بادشاہی مسجد میں سیرت کانفرنس ہوگی۔ محکمہ اطلاعات وثقافت کے تحت الحمراء آرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش ہوگی جبکہ عالمی علماء و مشائخ کانفرنس، صوبائی مقابلہ کتب سیرت، محفل سماع اور قومی نعتیہ مشاعرہ بھی تقریبات کا حصہ ہیں۔ وزیر قانون نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ہر ڈویژن میں یونیورسٹی کی سطح پر سیرت چیئر کے قیام کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اوقاف نے کہاکہ پہلے سے زیادہ شاندار طریقے سے ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔

تازہ ترین