• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں پہلے ’’ اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل‘‘کا افتتاح

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے )سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے پولیس سٹیشن ڈیفنس ایریا( بی) میں لاہور پولیس کے پہلے ’’اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران کو سیل کے اغراض و مقاصد اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل میں متاثرہ خواتین کو ایک ہی چھت تلے مانیٹرنگ، وکٹم فیڈ بیک اینڈ اسسٹنس، وکٹم سپورٹ، انوسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ڈیسک کی سہولت میسر ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیل میں تعینات خواتین پولیس افسران وکٹم سپورٹ آفیسرز کی حیثیت سے جنسی ہراسگی اور متعلقہ جرائم کی کسی بھی شکایت کے اندراج اور داد رسی کے لئے ہمہ وقت موجود ہونگی۔ اور متاثرہ خواتین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا فوری اندراج، گرفتاری، میرٹ پر تفتیش اور کیس کی عدالتی کاروائی سمیت تمام متعلقہ امور میں خواتین کو قانونی و اخلاقی مدد اور رہنمائی فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس اپنا دوسرا اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل شہر کے مرکز لبرٹی چوک کے قریب قائم کر رہی ہے ۔ ۔ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر) سہیل چوہدری، سی ٹی او منتظر مہدی، ایس ایس پی آپریشنز وقار شعیب قریشی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک، ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی کینٹ صاعد عزیز و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین