• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی زبوں حالی کی وجہ غلط پالیسیاں ہیں ،غلام نبی مری

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے کہاہے کہ بلوچستان میں تعلیم کی زبوںحالی وجہ حکمرانوں کی وہ غلط پالیسیاں ہیں جن کے ذریعے وہ بلوچوں کو بہ ہر صورت تعلیمی میدان میں پسماندہ رکھنا چاہتے ہیںتاکہ وہ یہاں کے قدرتی دولت اور وسائل پر اپنا دسترست اور قبضہ جماسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی یہاں کے طلباء و طالبات حصول علم کے لیےسہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں بے دردی سے تشدد و ظلم و جبر کا نشانہ بنا کر علم دشمنی کا ثبوت دیاجاتاہے جس کی واضع مثال بولان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر تشد د کا وقعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بولان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ان کے ہمراہ پارٹی کے عہدیدار میر کاول خان مری اور میر نصیب قمبرانی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے اکیسویں صدی میں قدرتی دولت سے مالامال زرخیز سرزمین بلوچستان کے طلبا و طالبات دورِ جدید تعلیمی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی طرف سے احتجاجی دھرنے میں شریک طلبا و طالبات کو یقین دلایا کہ اِن کے جائز مطالبات کے حصول کیلئے اور اِن پر تشدد کے خلاف ہر سطح پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرینگے اور انھیں کسی بھی مشکل حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین