• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامے کے وائرل سین پر شرمیلا فاروقی کا تبصرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک ڈرامے کے وائرل کِلپ پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔

وائرل کِلپ میں میاں بیوی کے جھگڑے کو دکھایا گیا ہے جس میں جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا لیکن اگلے ہی لمحے عورت پوری قوت سے مرد کو جوابی تھپڑ مارتی ہے۔

سوشل میڈیا  پر اس وائرل کِلپ پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ، لیکن اب حال ہی میں شرمیلا فاروقی نے بھی اس پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔

گوہر رشید کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جبر ایک مرضی نہیں مجبوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں عورتیں روزانہ ظلم کا شکار ہوتی ہیں اس لیے نہیں کہ وہ ان کی مرضی ہے بلکہ وہ ان کی مجبوری ہے کیونکہ وہ جوابی وار یا اپنے شوہر کو چھوڑ نہیں سکتیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ گھریلو تشدد ، تیزاب کا شکار اور بچپن کی شادیاں ہمارے معاشرے کی وہ برائیاں ہیں جو پھیلتی چلی جارہی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ متاثرہ خاتون کا مالی اور جسمانی طور پر بے بس ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین طلاق، علیحدگی یا معاشرے کے خوف سے خاموشی سے سب برداشت کرتی ہیں اور جو ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہیں انہیں خاموش کرادیا جاتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید