• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا ہے، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا ہے، کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

راولپنڈی میں فاسٹ بولر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے، کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ہوم سیریز میں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین