• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے حکومت کیخلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کرلیے ہیں، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے حکومت کے خلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کر لیے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بھی سیٹ نہ لے سکی، سندھ میں بدانتظامی، کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تازہ ترین