• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اور آئین کے منافی بل قبول نہیں، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین کے منافی بل قبول نہیں یہود ونصاری کا ایجنڈا ہے،غیر مسلم کو اسلام قبول کرنے پر 18سال کی عمرکی شرط اسلامی شریعت کے منافی ہے،حکمران ایسے بل پیش کرنے سے باز رہیں جن کا ٹکراؤ قرآن وسنت سے ہوتا ہے، اسلام کسی بھی غیر مسلم کو زور زبردستی اسلام میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا،اگر کوئی غیر مسلم اسلام کی تعلیمات سے متاثرہ ہوکر مسلمان ہونا چاہے تو ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اس کو مسلمان کیا جائے،سندھ اسمبلی نے اقلیتوں کے حقوق کی آڑ میں ایسا بل منظور کیا جو اسلامی شریعت اور ملک کے آئین کے منافی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلئے نہیں بناکہ یہاں سیکولر ازم کو فروغ دیا جائے۔

تازہ ترین