لاہور(نمائندہ جنگ)قائدمسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی کو 30دنوں میں یونین کونسل کی سطح تک تنظیمیں مکمل کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا۔
مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہوا جس میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔
اجلاس میں مریم نواز،احسن اقبال ، پرویز رشید راناثنا اللّٰہ ، اویس لغاری ،عظمی بخاری، ذیشان رفیق،نزہت صادق اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔