• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس میں 3 نومولود انتقال کرگئے

بہاولنگر کے ٹی ایچ کیو اسپتال فورٹ عباس میں 3 نومولود انتقال کرگئے، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کا انتقال آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کے باعث ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی، تشویش ناک حالت میں لایا گیا تھا۔

سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ جنریٹر آپریٹر تاخیر سے پہنچا، جس کے باعث جنریٹر نہیں چل سکا۔

بچوں کے انتقال کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین