• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی معاملات پرحکومت کی گرفت کمزور پڑچکی، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(پ ر ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامی معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور پڑ چکی ہے،عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں جکڑا جا رہا ہے،متوسط طبقے کی ماہانہ آمدن اور اخراجات میں عدم مطابقت معاشی مسائل میں اضافے کا باعث ہے۔