• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ ونرز موجود، جانتے ہیں اسپنرز کا کیسے مقابلہ کرنا ہے، ٹام لیتھم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی بہ نسبت پاکستان میں فاسٹ بولروں کا کردار زیادہ ہوگا۔ جیسی بھی کنڈیشنز ہو ں، خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میچ ونرز موجود ہیں، تماشائیوں کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ پنڈی کی پچ پر اتنا گیند اسپن نہیں ہو رہا جتنا بنگلہ دیش میں ہوا۔ پاکستان کےا سکواڈ میں اسپنرز موجود ہیں ، معلوم ہے ان کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارات اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کے خلاف کھیل چکے ہیں، ٹیم کی قابلیت اور صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہے۔

تازہ ترین