• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں رجسٹرار کے عہدے پر ڈاکٹر صارم اور کمپیوٹر سائنس کے محمد صدیق کے درمیان اختلافات، سبکدوش ہونے والی قائم مقام وی سی ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے جاتے ہوئے محمد صدیق کو قائم مقام رجسٹرار کے عہدے پر فائز کردیا۔ ڈاکٹر صارم کو فارغ کر کے شعبے میں تدریسی فرائض انجام دینے کا حکم جب کہ ڈپٹی چئیر سینیٹ کی جانب سے ڈاکٹر صارم کی حمایت، مذاکرات ناکام ہونے کے بعد انتظامی دفاتر میں نئے تالے ڈال دئے گئے۔ اب نئے وائس چانسلر کے چارج سنبھالنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

تازہ ترین