• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ضلع ویہاڑی کے شہر بورے والا میں 2 گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا ہے، جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بورے والا میں واقع لاہور روڑ پر 2 گاڑیوں میں ٹکر کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام آٹھوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین