• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ایکسپریس وے سے ہیوی ٹریفک گزارنے کا منصوبہ، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک گزرنے کے منصوبے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 7 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی۔

ترجمان ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کمیٹی میں کےڈی اے کی جانب سے خالد مسرور، این ایچ اے کی جانب سے 2 افسران، این ای ڈی یونیورسٹی کے 2 ماہرین، منصوبے کا ڈیزائن بنانے والی کنسلٹنٹ کمپنی اور ڈی آئی جی ٹریفک کا نمائندہ بھی شامل ہو گا۔

کمیٹی 1 ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی اور ایکسپریس وے کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ہیوی ٹریفک گزارنے کے لیے ایکسپریس وے پر تعمیراتی کام کی ضرورت ہوگی تو اُس کی نشاندہی بھی کرے گی۔

تازہ ترین