• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میتھیو ہیڈن کو میری شہرت پسند نہیں تھی، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن کو اُن کی شہرت ناپسند تھی۔

شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی۔

شعیب اختر نے میتھیو ہیڈن سے متعلق ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کیا، جشن منانے کے ساتھ ہی انہوں نے بیٹسمین کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کردیا۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میری اس حرکت پر  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مجھ پر جرمانہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور راولپنڈی ایکسپریس سےمشہور شعیب اختر اپنے کیریئر کے عروج پر آمنا سامنا کرتے رہے اور تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا جاتا رہا۔

واضح رہے کہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تازہ ترین