• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے، فیصل قریشی

پاکستانی فلموں اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے الفاظ ان کی معلومات اور اپروچ تک ہی محدود ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ غلط بھی نہیں ہیں، لیکن وہ اتنا ہی بولتے ہیں جتنا کہ وہ جانتے یا دیکھتے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک اوپن فورم ہے جہاں ہر ایک کو کسی بھی چیز پر بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد فیصل قریشی نے متنازع باتوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنقید ایسی ہوتی ہے کہ آپ اقدامات پر سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لیکن بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید سننے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت اپنے تعلیمی اور سکھینے کے عمل کے لیے مختص کریں۔ سب سے اہم چیز تعلیم حاصل کرنا ہے۔

اگر آپ اپنے پسندیدہ ستاروں کو جتوانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کرکے اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید