• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کیس، 2 ملزمان کو 14، 14 سال قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع شرقی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان لیاقت خان، محمد نثار کو 14، 14سال قید کی سزا سنادی۔ جمعہ کو ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس کا محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان کو 14 ، 14 سال قید کی سزا کا حکم دیتے ہوئے 10لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔ ملزمان کو دوران تلاشی 10کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین