کراچی (جنگ نیوز) ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفری انتظامات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔ فیڈریشن نے فنڈز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی خط لکھا ہے۔ چیمپئن شپ 28 ستمبر سے دوحہ میں کھیلی جائے گی۔