• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع میں تحصیلدار کی دو اور نائب تحصیلدار کی چھ اسامیاں خالی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ضلع میں تحصیلدار کی دو اور نائب تحصیلدار کی چھ آسامیاں خالی ہیں۔ریونیو افسران کی کمی کے باعث ضلع میں محکمہ مال کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔حکومتی اہداف کی بروقت تکمیل کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ریونیو افسران کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ریفرنس بنا کر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو بھجوادیا ہے۔راولپنڈی اور کوٹلی ستیاں میں تحصیلدارموجود نہیں ہیں۔اسی طرح تحصیل راولپنڈی اور گوجرخان میں دو دو جبکہ مری اور کہوٹہ میں ایک ایک نائب تحصیلدار کی پوسٹ خالی ہے۔
اسلام آباد سے مزید