• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوگیواڑہ ہشتنگری میں بجلی چوری اور نادھندگان کے حلاف آپریشن

پشاور(جنگ نیوز) پشاور سرکل پیسکو کے ایس ای SE حالد حان اور ایکسین سٹی رورل ڈویژن امین اللہ حان کی سربراھی میں ایس ڈی او ھشتنگری انجینر فضل واحد حان اور ان کے ھمراہ چیئرمین سنگین شاہ ، آصف گل اور حسیب نے جوگیواڑہ ھشتنگری کے علاقے میں بجلی چوری اور نادھندگان کے حلاف اپریشن کیا. اپریشن کے دوران 2عدد ٹمپرڈ میٹر اتار دییے گیے اور بقایاجات کی مد میں 209656 روپے کی ریکوری کی گئی ۔ اس کے علاوہ تین نادھندگان سے میٹر ختم کر دیۓ گئے . اس موقعہ پر ایس ڈی او انجنییر فضل واحد نے بجلی چوروں اور نادھندگان کے حلاف آیندہ بھی اپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اھل علاقہ کو بجلی بل بروقت جمع کروانی کی تاکید کی ۔
پشاور سے مزید