• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے لاکھوں شائقین کو مایوس کردیا: ہمایوں سعید

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اپنے عجیب اقدام سے لاکھوں شائقینِ کرکٹ کو مایوس کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ’میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کرنا نیوزی لینڈ کا ایک عجیب اور پریشان کُن اقدام ہے۔‘

ہمایوں سعید نے کہا کہ ’پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، ہماری سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے کام میں شاندار ہیں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ بغیر کسی ثبوت کے آخری منٹ کی منسوخی کوئی معنی نہیں رکھتی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’نیوزی لینڈی کا یہ اقدام لاکھوں شائقینِ کرکٹ کے لیے مایوس کُن ہے۔‘

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

تازہ ترین