• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی سعودیہ سے 50 کروڑ ڈالرز کے فوجی معاہدے کی منظوری

امریکی محکمۂ خارجہ نے سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالرز کے فوجی خدمات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹا گون کا کہنا ہے کہ معاہدے کو نظرِ ثانی کے لیے کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کا سعودی عرب کے ساتھ پہلا دفاعی معاہدہ ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاہدے میں ہیلی کاپٹرز کی دیکھ بھال اور نئے ہیلی کاپٹرز کی فروخت بھی شامل ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکا کی دوست ملک کی سلامتی بہتر بنانے میں مدد کی پالیسی کے مطابق ہے۔

تازہ ترین