• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا چین میں تباہ کن سیلاب پر اظہار افسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین میں تباہ کن سیلاب پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے بعض علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے دکھ اور افسوس ہوا، جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ان کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی حکومت کی فوری اور مؤثر امدادی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے باوجود چینی عوام کے غیر معمولی حوصلے، ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غم ہو یا کوئی مشکل گھڑی، پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ مضبوط، پائیدار اور بلند رہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید