ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جو آج مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 29 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 858 ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ہے۔