• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج پاٹل کا اقدامِ خودکشی، ساحل خان کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (این این آئی) ماڈل منوج پاٹل کے اقدام خودکشی کے معاملے میں نام سامنے آنے پر بولی وڈ اداکار ساحل خان کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ممبئی پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحل خان اور تین دیگر افراد کے خلاف منوج پاٹل کی خودکشی کی کوشش پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل منوج پاٹل کے خاندان نے انکشاف کیا تھا کہ منوج نے ساحل خان کے خلاف اوشی واڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں کہا گیا کہ انہیں ساحل خان نے ہراساں کیا تھا۔

تازہ ترین