• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت بندر گاہ پر چھاپہ، 20 ٹن امونیم نائٹریٹ کیمیکل برآمد

بیروت(اے ایف پی) لبنانی حکام نے 20 ٹن کے قریب امونیم نائیٹریٹ کا مواد قبضے میں لیا ہے یہ وہ امونئیم نائٹریٹ ہے جسکی وجہ سے گزشتہ سال ایسٹرن بیکا ویلی میں ہولناک دھماکا ہوا تھا۔لبنان کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہےکہ امومئیم نائٹریٹ عام طور پرکھاد میں استعمال ہوتا ہے جسکی وجہ سے گزشتہ دھائی میں صنعتی علاقوں میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال 4 اگست کو بیروت کی بندرگاہ میں اسی کیمکل کی وجہ سے ایک خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے 214افراد ہلاک اور 6ہزار 500زخمی ہوئے تھے۔ ہفتے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بیکا ویلی کے اس کھاد کے ایک گودام پر چھاپ مارا جسے اسمگلنگ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین